| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت عمر انس،ابن زبیر،ابو امامہ سے وہ نبی صلی ا للہ علیہ و سلم سے راوی فرماتے ہیں کہ جو دنیا میں ریشم پہنے گا وہ آخرت میں نہ پہنے گا ۱؎(مسلم، بخاری)
شرح
۱؎ یعنی جو مسلمان ناجائز ریشم پہنے وہ اولًا ہی جنت میں نہ جاسکے گا کیونکہ ریشم کا لباس ہر جنتی کو ملے گا وہاں پہنچ کر رب تعالٰی فرماتاہے:"وَ لِبَاسُہُمْ فِیۡہَا حَرِیۡرٌ"۔بعض صورتوں میں اور بعض ریشم مرد کو حلال ہیں ان کے پہننے پر سزا نہیں۔خیال رہے کہ کیڑے کا ریشم مرد کو حرام ہے،دریائی ریشم یا سن سے بنا ہوا نقلی ریشم حلال ہے کہ وہ ریشم نہیں۔