۱؎ یعنی روٹی کا لقمہ تین انگلیوں سے کھاتے تھے انگوٹھا،کلمہ کی انگلی بیچ کی انگلی۔سنت یہ ہی ہے کہ روٹی ان تینوں انگلیوں سے ہی کھائے بلاضرورت زیادہ انگلیاں استعمال نہ کرے،چاول تو بغیر پانچ انگلیوں کے کھائے جاسکتے ہی نہیں اس لیے پانچوں انگلیوں سے ان کا لقمہ بنایا جائے۔عمومًا اہل عرب فرنی چاولوں کا سلیقہ چار انگلیوں سے کھاتے ہیں۔
۲؎ یعنی حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم پہلے انگلیاں چاٹتے تھے پھر رومال سے پونچھتے تھے،پھر دھوتے تھے اب بھی ایسا کرنا سنت ہے،سنی ہوئی انگلیاں صرف دھو ڈالنا طریقہ منکرین ہے۔جن روایات میں پانچ انگلیوں سے کھانا برا ہے وہاں یا پتلی چیز کا کھانا مراد ہے یا وہ عمل کبھی کبھی تھایہاں جواز کے لیے،بہرحال سنت یہ ہے جو یہاں بیان ہوا۔(مرقات)