| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ تم میں سے کوئی اپنے بائیں ہاتھ سے نہ کھائے نہ اس سے پئے کیونکہ شیطان اپنے بائیں سے کھاتا پیتا ہے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ بعض شارحین نے فرمایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ شیطان اپنے دوست انسانوں کو بائیں ہاتھ سے کھانے کی رغبت دیتا ہے مگر حق یہ ہے کہ حدیث اپنے ظاہری معنی پر ہی ہے یعنی شیطان خود بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بروں کی مشابہت بھی بری ہے۔