Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
153 - 975
حدیث نمبر 153
روایت ہے حضرت ابو بردہ سے فرماتے ہیں کہ ہمارے سامنے عائشہ نے ایک پیوند والا کمبل اورموٹا تہبند نکالا ۱؎  پھر فرمایا کہ نبی صلی ا للہ علیہ و سلم کی روح مبارکہ ان دونوں میں قبض کی گئی ۲؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ بعض حضرات ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حضور کے تبرکات کی زیارت کرنے آیا کرتے تھے اور آپ انہیں زیارت کراتی تھیں۔ملبد کے معنی ہیں لبادہ کیا ہوا یعنی پیوند پر پیوند لگتے لگتے نمدہ کے لباس کی طرح موٹا ہوچکا تھا۔

۲؎  یہ اس دعا کا اثر ہے اللھم احینی مسکینا وامتنی مسکینا کہ میری زندگی و موت مسکین ہوکر ہو۔شعر

بوریا ممنوں خواب راحتش	تاج کسریٰ زیر پائے امتش

ہم جیسے کمینے غلام ان کے نام پر عیش کررہے ہیں اور وہ خود اس حالت میں دنیا سے پردہ فرماتے ہیں صلی اللہ علیہ و سلم۔خیال رہے کہ حضور صلی ا للہ علیہ و سلم نے اعلیٰ و عمدہ لباس بھی پہنے ہیں مگر ان کی عادت نہ ڈالی،ہر قسم کا لباس بے تکلف پہن لیتے تھے،آخر وقت یہ لباس  جسم اطہر پر تھا لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں کہ سہری اثر نعمۃ ربك علیك۔
Flag Counter