Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
147 - 975
حدیث نمبر 147
روایت ہے حضرت ابن عمر سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا جب سونے لگو تو اپنے گھروں میں آگ نہ چھوڑو ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ جلتا ہوا چراغ گل کردو،چولہے میں آگ ہو تو بجھادو،کبھی آگ جلتی چھوڑ کر نہ سوؤ نہ کہیں جاؤ،اس میں صدہا حکمتیں ہیں۔آگ خطرناک چیز ہے ذرا سی بے احتیاطی میں گھر اور سامان جلا ڈالتی ہے،بے خبر سوتے ہوئے جل جاتے ہیں۔خدا کی پناہ!یہاں آگ سے مراد وہ ہی آگ ہے جس سے آگ لگ جانے کا اندیشہ ہو بجلی کی آگ میں یہ اندیشہ نہیں۔
Flag Counter