Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
136 - 975
حدیث نمبر 136
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے ایک مشکیزہ میں نبیذ بنایا جاتا پھر جب مشکیزہ نہ پاتے تو آپ کے لیے پتھر کی ایک لگن میں نبیذ بنایا جاتا ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ یعنی نبیذ کے لیے کوشش کی جاتی تھی کہ مشکیزے میں بنایا جائے تاکہ شربت ٹھنڈا رہے اور ڈھکا رہے لیکن اگر مشکیزہ میسر نہ ہوتا تو پتھر کی لگن یا بڑے پیالہ میں بنایا جاتا،پتھر میں شربت جلد گرم ہوجاتا ہے مگر اسے ڈھک دیا جاتا ہوگا۔
Flag Counter