| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ حضور نے اس سے منع کیا کہ کوئی شخص کھڑے ہوکر پیئے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ یعنی کوئی چیز کھڑے ہوکر پینا ممنوع ہے پانی ہو یا دودھ یا شربت یا اور کوئی چیز یہ حکم استحبابی ہے یعنی بیٹھ کر پینا مستحب ہے۔اس حکم سے تین پانی مستثنٰی ہیں: آبِ زمزم،وضو کا بچا ہوا پانی اور بزرگوں کا پس خوردہ پانی کہ ان تینوں پانیوں کوکھڑے ہوکر پینا مستحب ہے ان کی احادیث بھی آتی ہے،حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا نے حضور کی پی ہوئی لسی کا بچا ہوا حصہ کھڑے ہوکر پیا جیساکہ آگے آئے گا۔