| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے مشکیزوں کے منہ الٹنے سے منع فرمایا،ایک روایت میں یہ زیادتی ہے کہ اختناث یہ ہے کہ اس کا منہ الٹ دیا جائے پھر ان سے پیا جائے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یہ مشکیزے کے پینے کی دوسری صورت ہے کہ مشکیزے کا منہ الٹ کر اس سے پانی پیا جائے اس سے منع فرمایا،اس ممانعت کی حکمتیں ابھی عرض کی گئیں۔