| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جس گھر میں کھایا جائے ۱؎ اس میں خیروبرکت زیادہ تیزی سے آتی ہے بمقابلہ چھری کے جو اونٹ کے کوہان تک جائے ۲؎ (ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی جس گھر میں مہمان،زائرین،ملاقاتی لوگ کھانا کھاتے رہیں وہاں برکت رہتی ہے ورنہ خودگھر والے تو ہر گھر میں ہی کھاتے ہیں۔ ۲؎ اونٹ کی کوہان میں ہڈی نہیں ہوتی چربی ہی ہوتی ہے اسے چھری بہت ہی جلد کاٹتی ہے اور اس کی تہ تک پہنچ جاتی ہے اس لیے اس سے تشبیہ دی گئی یعنی ایسے گھر میں خیروبرکت بہت جلد پہنچتی ہے۔