Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
106 - 975
حدیث نمبر 106
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے یہ سنت سے ہے انسان اپنے مہمان کے ساتھ گھر کے دروازے تک جائے ۱؎  (ابن ماجہ)اور بیہقی نے شعب الایمان میں انہیں سے اور ابن عباس سے روایت کی اور فرمایا اس کی اسناد میں ضعف ہے ۲؎
شرح
۱؎ مہمان ملاقاتی کو دروازے تک پہنچانے میں اسکا احترام ہے،پڑوسیوں کا اطمینان کہ وہ جان لیں گے کہ ان کا دوست عزیز آیا ہے کوئی اجنبی نہ آیا تھا۔(مرقات)اس میں اور بہت حکمتیں ہیں آنے والے کی کبھی محبت میں کھڑا ہوجانا بھی سنت ہے۔

۲؎  یہ ضعف مضر نہیں کہ فضائل اعمال میں اسی قسم کے احکام ہیں حدیث ضعیف بھی قبول ہے،ہاں حرام و واجب احکام میں ضعف حدیث مضر ہے پھر اسناد حدیث کے ضعف سے متن حدیث کا ضعف لازم نہیں۔
Flag Counter