Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ششم
105 - 975
حدیث نمبر 105
روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ اکٹھے ہوکر کھایا کرو الگ الگ نہ ہوؤ کہ برکت جماعت کے ساتھ ہے ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ آزمائش بھی ہے کہ ساتھ کھانے میں تھوڑا کھانا بہت کو کافی ہوجاتا ہے،آپس میں محبت بڑھتی ہے،نماز، جہاد،حج کھانا غرضیکہ عبادات و عادات میں مسلمانوں کی جماعت بڑی اعلیٰ نعمت ہے۔
Flag Counter