Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
864 - 1040
حدیث نمبر864
روایت ہے ان ہی سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے جب بدر والوں کو قید کیا تو عقبہ ابن ابی معیط اور نضر ابن حارث کو تو قتل کردیا ۱؎ اور ابو عزہ جمحی پر احسان فرمایا۲؎ (شرح سنہ)
شرح
۱؎ عقبہ ابن ابی معیط وہ ملعون ہے جس نے ایک بار حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی پیٹھ مبارک پر بحالت سجدہ اونٹ کی نجاست ڈالی تھی اور جناب فاطمہ نے ہٹائی تھی۔نضر ابن حارث بھی حضور کا بہت سخت دشمن تھا،ان دونوں کے قتل کردینے میں کفر کی طاقت کا توڑ دینا تھا اس لیے قتل کیے گئے۔(اشعہ)

۲؎ ابوعزہ جمحی کفار کا شاعر تھا جو اسلام کے خلاف قصیدے لکھا اور پڑھا کرتا تھا اسے بغیر فدیہ لیے ہی چھوڑ دیا اس کے لیے چھوڑ دینا ہی مفید تھا۔حضور انور حکیم ہیں،حکیم بیماری اور بیمار کے احوال سے خوب خبردار ہوتا ہے۔یہ حدیث ان کی دلیل ہے جو احسان کرکے کفارکو چھوڑ دینا اب بھی جائز سمجھتے ہیں۔احناف کے نزدیک یہ حکم منسوخ ہے۔خیال رہے کہ قیدی کافر کو کوئی غازی خود قتل نہیں کرسکتا بلکہ امام کی رائے سے قتل کرے گا مشرکین عرب اور مرتدین کے لیے یا قتل ہے یا اسلام،نہ انہیں غلام بنایا جائے نہ ان سے جزیہ لیا جائے اور جو کافر قیدی مسلمان ہوجائے اسے قتل نہیں کرسکتے غلام بناسکتے ہیں اور جو کافر قید ہونے سے پہلے مسلمان ہوجائے اسے نہ قتل کیا جائے نہ قید بلکہ وہ آزاد ہوگا۔تفصیل اس جگہ مرقات میں ملاحظہ کرو۔
Flag Counter