Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
844 - 1040
حدیث نمبر844
روایت ہے حضرت قیس ابن عبادہ سے ۱؎  فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے صحابہ جنگ کے وقت شور ناپسند کرتے تھے ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ تابعی ہیں،بصری ہیں،بہت عابد و زاہد تھے،حضرت علی،ابی ابن کعب،عبداﷲ ابن سلام سے ملاقات ہے،خواجہ حسن بصری نے آپ سے روایات لیں مگر اشعۃ اللمعات نے فرمایا کہ یہ چھپا ہوا رافضی تھا۔واﷲ اعلم! بہرحال مشکوک ہے۔

۲؎ ذکر اﷲ کے سواء اور باتوں کا شور ناپسند تھا اس زمانہ میں لوگ اپنی شیخی بہادری کے گیت گاتے ہوئے جنگ کیا کرتے تھے،اس کو حضرات صحابہ ناپسند کرتے تھے ایسے وقت اﷲ کا ذکر چاہیے کہ اگر شہادت ہو تو اﷲ کے ذکر پر۔(مرقات واشعہ)
Flag Counter