Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
843 - 1040
حدیث نمبر843
روایت ہے حضرت سلمہ ابن اکوع سے فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانہ میں ابوبکر صدیق کے ساتھ جہاد کیا ۱؎  تو ہم نے ان پر شب  خون مارا ہم انہیں قتل کرتے تھے اور اس رات ہمارا نشان تھا أمِت أمِت ۲؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہ پتہ نہ لگا کہ یہ واقعہ کس جہاد میں ہوا بہرحال زمانہ پاک نبوی میں جہاد ہے مگر حضور سرکار عالی بنفس نفیس اس میں تشریف نہیں لے گئے ہیں،حضرت ابوبکر صدیق سپہ سالار اعظم ہیں۔

۲؎ یہ بھی دعا ہے۔أمِت کے معنی ہیں موت دے یعنی یا الہٰ العالمین کفار کو ہمارے ہاتھوں موت دے کر ہلاک فرمادے یا مغلوب کردے یا کفر کو موت دے کہ یہ کفار مسلمان ہوجائیں،کفر غارت ہو اور ہوسکتا ہے کہ اس میں خطاب سامنے والے غازی مسلمان سے ہو یعنی اے بہادر غازی مار مار بہادری کر۔
Flag Counter