Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
842 - 1040
حدیث نمبر842
روایت ہے حضرت سمرہ ابن جندب سے فرماتے ہیں کہ مہاجرین کا نشان عبداﷲ اور انصار کا نشان عبد الرحمن تھا ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یہ واقعہ کسی اور جہاد میں ہے علاوہ غزوہ خندق کے لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں۔علیٰحدہ علیٰحدہ شعار الگ الگ جماعتوں کی پہچان کے لیے ہوتے تھے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرات مہاجرین افضل ہیں حضرات انصار سے کہ ان کا شعار عبداللہ ہوا جس میں رب تعالٰی کا اسم ذات ہے اور انصار کا شعار عبدالرحمن ہے جس میں رب تعالٰی کا صفاتی نام ہے۔
Flag Counter