Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
840 - 1040
الفصل الثانی

دوسری فصل
حدیث نمبر840
روایت ہے حضرت عبدالرحمان بن عوف سے فرماتے ہیں کہ بدر میں رات کے وقت ہم کو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے تیار فرمایا ۱؎(ترمذی)
شرح
۱؎  جب صبح کو جنگ بدر ہونے والی تھی تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے رات کے وقت ہم لوگوں کو مقامات پر مقرر کیا،سامان جنگ استعمال کرنے کا طریقہ سکھایا ترتیب دیا،غرضیکہ جنگی ضروریات پر ہم کو واقف فرمایا۔عباء کے معنی ہیں لشکر جمع کرنا اور لشکر کو تیار کرنا۔
Flag Counter