Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
799 - 1040
حدیث نمبر799
روایت ہے ان ہی سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم جب مدینہ تشریف لائے ۱؎ تو ایک اونٹ یا گائے قربان فرمائی ۲؎(بخاری)
شرح
۱؎ یا ہجرت کرکے مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ پہنچے یا جب دراز سفر سے مدینہ منورہ تشریف فرما ہوتے تھے دوسرا احتمال زیادہ قوی ہے۔

۲؎ قربانی سے مراد گائے یا اونٹ ذبح فرمانا ہے دعوت کے لیے۔اس سے معلوم ہوا کہ مسافر وطن پہنچنے پر اہل قرابت کی دعوت کرے اسے دعوت قدوم کہتے ہیں یہ مسنونہ دعوتوں میں سے ہے،یہ بھی معلوم ہوا کہ گائے کا گوشت کھانا بھی سنت سے ثابت ہے۔یہاں او بقرۃ فرمانا یا تو راوی کے شک کی بنا پر ہے یا یہ مطلب ہے کہ کبھی اونٹ اور کبھی گائے ذبح فرما کر اہل مدینہ کی دعوت فرماتے تھے۔
Flag Counter