Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
782 - 1040
حدیث نمبر782
روایت ہے حضرت موسیٰ ابن عبیدہ سے جو محمد ابن قاسم کے مولیٰ ہیں ۱؎  فرماتے ہیں مجھے محمد ابن قاسم نے براءابن عازب کے پاس بھیجا ۲؎  رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے جھنڈے کے متعلق دریافت کرنے کے لیے تو فرمایا وہ سیاہ رنگ کا چوکھٹا تھا اون کا ۳؎ (احمد ،ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎  آپ زہدی ہیں،تابعین میں سےہیں،بہت سے محدثین نے آپ کو ضعیف فرمایا ہے،بعض نے آپ کی توثیق کی ہے اور محمد بن قاسم بھی تابعی ہیں،آپ کا لقب خلاءعنبری ہے،کنیت ابوالغیار،جعفر منصور کے آزاد کردہ غلام ہیں،رہواز میں پیدا ہوئے،بصرے میں قیام رہا۔

۲؎  کہ حضور کا جھنڈا کس قسم اور کس رنگ کا ہوتا تھا ان حضرات کا یہ عشق رسول تھا کہ حضور کے ہر حال ہر ادا کی تحقیق کرکے ان کی نقل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

۳؎  نمرہ عربی میں چیتے کو کہتے ہیں کیونکہ اکثر وہ رنگ برنگا ہوتا ہے اس لیے اب رنگ برنگے اونی کپڑے کو بھی کہنے لگے نمرہ اونی چادر جو اکثر بدوی لوگ پہنتے ہیں،لہذا یہاں سیاہ سے مراد سیاہ دھاری والا ہے جس میں سفید دھاریاں بھی ہوں۔
Flag Counter