Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
780 - 1040
حدیث نمبر780
روایت ہے حضرت سائب ابن یزید سے ۱؎ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم پر احد کے دن دو زرہیں تھیں کہ جن کے درمیان اجتماع فرمایا تھا ۲؎ (ابوداؤد،ابن ماجہ)
شرح
۱؎  آپ بہت کم عمر صحابہ میں سے ہیں،چنانچہ آپ کی پیدائش      ۲ھ؁  میں ہے،آپ کی کنیت ابو یزید ہے،کندی ہیں،اپنے والد کے ساتھ حجۃ الوداع میں شریک ہوئے،اس وقت آپ کی عمر صرف سات سال تھی،   ۸۰ھ؁ میں وفات پائی آپ کے والد یزید ابن سعید ہیں۔

۲؎  ظاھر بنا ہے مظاھرۃ سےو  تظاھر سے جس کے معنی ہیں تعاون یعنی ایک دوسرے سے مدد لینا،چونکہ غازی زرہ سے جہاد ہی میں مدد لیتا ہے اس لیے زرہ کے استعمال کو تظاھر یا مظاھر کہہ دیتے ہیں یہاں جمع کرنا مراد ہے یعنی حضور انور نے احد کے دن دو زرہیں اوپر تلے پہنی تھیں کہ اوپر والی کو ظہار(ابرہ)بنایا تھا نیچے والی کو بطانہ(استر)اس میں حضور انور کی کمال شجاعت کا ذکر ہے کیونکہ زرہ بہت بھاری ہوتی ہے دو زرہ پہن کر چلنا پھرنا جہاد کرنا آسان نہیں ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ اسباب کا استعمال توکل کے خلاف نہیں،دیکھو حضور صلی اللہ علیہ و سلم سیدا لمتوکلین ہیں پھربھی ہتھیار زرہ وغیرہ استعمال فرما تے ہیں،زرہ لوہے کا لباس ہے قمیص کی طرح اس سے تلوار وغیرہ اثر نہیں کرتی۔
Flag Counter