Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
779 - 1040
حدیث نمبر779
روایت ہے ہود ابن عبداللہ ابن سعد سے وہ اپنے دادا مزیدہ سے راوی ۱؎  فرماتے ہیں تشریف لائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم فتح کے دن حالانکہ آپ کی تلوار پر سونا اور چاندی تھے ۲؎(ترمذی )اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔
شرح
۱؎  ھود ھ کے پیش  واؤ کے سکون سے ہے حضرت ہود نبی کے نام پر نام ہے،بعض نسخوں میں ہوذہ ذال کے ساتھ ہے یہ صحیح نہیں مزیدہ بروزن مسعدہ حضرت ہود کے نانا ہیں صحابی ہیں اور ہود تابعی ہیں بعض نے مزیدہ بروزن سبعیہ کہا۔(مرقات)

۲؎  یعنی جب حضور انور فتح مکہ کے دن مکہ معظمہ میں داخل ہوئے تو آپ کی تلوار میں سونے چاندی کا زیور تھا۔اسی حدیث کی بنیاد پر بعض لوگوں نے تلوار میں سونے کا زیوربھی جائز فرمایا مگر یہ درست نہیں اور یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔حق یہ ہے کہ تلوار میں سونے کا استعمال حرام ہے۔(اشعہ و مرقات)استیعاب میں فرمایا کہ یہ حدیث مزیدہ کی اسناد قوی نہیں بہرحال اس سے استدلال درست نہیں۔
Flag Counter