| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ گھوڑے کی مبارکی صاف سرخی میں ہے ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)
شرح
۱؎ یعنی سرخ گھوڑا بڑا مبارک ہے کہ اس کی بدولت گھر میں،ایمان میں،اعمال میں،مال میں،اولاد میں برکت رہتی ہے جب کہ یہ جہاد کے لیے ہو۔