| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جس نے اللہ کی راہ میں گھوڑا باندھا ۱؎ اللہ پر ایمان لاتے ہوئے اور اس کے وعدوں کی تصدیق کرتے ہوئے ۲؎ تو اس کا پیٹ بھرنا پانی پلانا اس کی لید اور پیشاب قیامت کے دن اس شخص کی میزان میں ہوں گے ۳؎ (بخاری)
شرح
۱؎ جہاد کرنے کو یا حج یا عمرہ کرنے کو یا زیارت کرنے کو گھوڑا رکھایا پالا یا مطلب یہ ہے کہ اس نے گھوڑا فی سبیل اللہ وقف کیا۔ ۲؎ یعنی اخلاص سے پالا دنیاوی غرض اس میں شامل نہ تھی کہ ثواب اعمال کی شرط اخلاص ہے۔ ۳؎ یعنی پانی کے وہ قطرے جو یہ گھوڑے پئے گھاس کے وہ تنکے جو یہ گھوڑا کھائے اسی طرح اس کا پیشاب اور لید اس پالنے والے کے نیکیوں کے پلے میں ہوں گے۔(بخاری)