Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
744 - 1040
حدیث نمبر744
روایت ہے حضرت عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو اﷲ کی راہ میں جہاد کرے اور نہ نیت کرے مگر ایک رسی کی تو اس کے لیے وہی ہے جس کی نیت کرے ۱؎(نسائی)
شرح
۱؎ عقال چھوٹی رسی جس سے اونٹ کو باندھا جائے،مراد ہے نہایت معمولی چیز۔اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ کامل غازی وہ ہے جو جہاد میں غنیمت حاصل کرنے کی بھی نیت نہ کرے صرف رضا الٰہی اعلاء دین کی نیت کرے اس کی تحقیق پہلے ہوچکی کہ رضا الٰہی کے ساتھ غنیمت کی بھی نیت کرنے سے ثواب میں کمی تو ہوجاتی ہے ثواب بالکل نہیں جاتا رہتا۔یہ بھی گزر گیا کہ مخلوط ریا عمل کو باطل نہیں کرتی۔
Flag Counter