۱؎ آپ کی پیدائش حبشہ میں ہوئی بہت چھوٹی عمر میں اپنے چچا خطاب ابن حارث ابن معمر کے ساتھ مدینہ پاک کی طرف ہجرت کی اور بہت چھوٹی عمر میں حضور انور کی زیار ت کی امت میں سب سے پہلے انہی کا نام محمد رکھا گیا ۷۴ھ میں مکہ معظمہ میں وفات ہوئی وہاں ہی دفن ہوئے۔(اشعہ)
۲؎ آواز سے مراد اعلانچی یا گولے وغیرہ کی آواز ہے دف میں تاشہ بھی داخل ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ بغیر دف تاشہ،یا اعلان کے نکاح ہوتا ہی نہیں بلکہ اعلان نکاح کی ترغیب مقصود ہے۔مطلب یہ ہے کہ حلال نکاح اعلانیہ ہوتے ہیں مشکوک و حرام چھپ کرکئے جاتے ہیں کہ نہ کسی کو خبر ہو نہ کوئی اعتراض کرے،جیسے نکاح پر نکاح یا عدت میں نکاح وغیرہ۔