| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عثمان سے وہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا اﷲ کی راہ میں ایک دن گھوڑا باندھنا ۱؎ اس کے ماسوا دوسری منزلوں میں ایک ہزار دن سے افضل ہے ۲؎(ترمذی،نسائی)
شرح
۱؎ اسلامی سرحد پر کفار کے مقابلہ میں گھوڑا باندھنا وہاں جہاد کے لیے تیار رہنا۔ ۲؎ یہ افضَلیت اس صورت میں ہے کہ جہاد فرض عین ہوچکا ہو یا اسلامی سرحد پر بہت خطرہ ہو،وہاں سے مسلمانوں کے ہٹ جانے سے اسلامی ملک خطرہ میں پڑ جائے،امن و سکون کے حالات میں دوسری منازل اس سے افضل ہوسکتی ہیں لہذا یہ حدیث اس حدیث کے خلاف نہیں جس میں ارشاد ہوا کہ نماز کے بعد نماز کا انتظار اور مسجد میں حاضری کی پابندی یہ رباط ہے یہ رباط ہے یہ رباط ہے۔