Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
72 - 1040
حدیث نمبر 72
روایت ہے ان ہی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شان والا کام کہ اس میں حمد الٰہی سے ابتداء نہ کی جائے وہ ناقص ہے ۱؎(ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یہ گزشتہ حدیث کی طرح ہے صرف فیہ اس میں زائد ہے مطلب ایک ہی ہے انہی احادیث کی بناء مصنفین اپنی دینی کتب بسم اللہ اور الحمد للہ سے شروع کرتے ہیں اکثر حضرات تو بسم اللہ اور الحمد للہ کو اپنی کتب کے شروع میں لکھتے ہیں اور بعض صرف زبانی کہہ لیتے ہیں لکھتے نہیں جیسے ابن حاجب نے کافیہ میں اور امام محمد ابن اسماعیل نے اپنی کتاب بخاری شریف میں کیا۔بڑی بات تو یہ ہے کہ قرآن پاک کےاول میں بھی بسم اللہ اور الحمد للہ الخ ہے۔
Flag Counter