| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ کافر اور اس کا قاتل کبھی آگ میں جمع نہ ہوں گے ۱؎(مسلم)
شرح
۱؎ کافر سے مراد حربی کافر ہے اور قاتل سے مراد مجاہد غازی مسلمان ہے یعنی جو غازی جہاد میں کسی کافر کو قتل کرے تو وہ مقتول کافر تو دوزخ میں گیا لہذا یہ قاتل غازی دوزخ میں نہیں جائے گا،یہ مطلب نہیں کہ مقتول کافر تو دوزخ کے ادنیٰ طبقے میں ہو اور یہ غازی دوزخ کے دوسرے طبقہ میں ہو مطلقًا دوزخ میں اجتماع کی نفی ہے۔