| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
اور اسے احمدوترمذی نے حضرت ایمن ابن خریم سے ۱؎ روایت کیا مگر ابن ماجہ نے تلاوت کا ذکر نہ کیا ۲؎
شرح
۱؎ یعنی ابوداؤد وغیرہ نے تو والد سے روایت کی اور ترمذی نے بیٹے یعنی ایمن سے روایت کی،ایمن حضرت خریم کے بیٹے ہیں،ایمن کی صحابیت ثابت نہیں اس لیے ان کی روایت مرسل ہوگی۔ ۲؎ یعنی ابن ماجہ نے یہ بیان نہ کیا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے بعد میں آیت کریمہ"فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ" تلاوت فرمائی۔