| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے اس شخص سے فرمایا جس سے قسم لی کہ اس اﷲ کی قسم کھا جس کے سوا کوئی معبود نہیں ۱؎ کہ تیرے پاس اس مدعی کی کوئی چیز نہیں ۲؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ معلوم ہوا کہ مدعیٰ علیہ سے قسم لیتے وقت رب تعالٰی کی بعض صفات کا ذکر بھی کیا جائے جس سے قسم کھانے والے کے دل میں ہیبت پیدا ہو مثلًا اس سے یوں قسم لی جائے کہ اس اﷲ کی قسم جس نے حضور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر قرآن کریم اتارا رب یا رب کعبہ کی قسم۔ ۲؎ نہ وہ چیز جس کا یہ دعویٰ کرتا ہے نہ کوئی اورچیز،اس تعمیم سے بہت سے فائدے ہوتے ہیں۔