Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
667 - 1040
حدیث نمبر667
روایت ہے حضرت جابر ابن عبداﷲ سے کہ دو شخصوں نے ایک گھوڑی کے متعلق دعویٰ کیا تو ان میں سے ہر ایک نے گواہی قائم کی کہ یہ جانور میری ہے اس سے بچے لیے ہیں ۱؎ تو رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فیصلہ فرمایا جس کے قبضہ میں وہ تھی ۲؎ (شرح سنہ)۳؎
شرح
۱؎ یعنی اس گھوڑی سے میں نے بچے حاصل کیے ہیں۔

۲؎ اس سے معلوم ہوا کہ قبضہ والا مدعیٰ علیہ ہے اور غیرقابض مدعی ہے اگر غیر قابض گواہی قائم کرے تو اس کے لیے فیصلہ ہے ورنہ قابض سے قسم لے کر اس کے حق میں فیصلہ ہوگا،امام اعظم کے نزدیک قابض کے گواہ نہ لیے جائیں گے کہ مدعیٰ علیہ پر گواہ نہیں ہاں اس کے گواہ بچہ دینے پر قائم ہوسکتے ہیں اگر دونوں بچہ دینے پر گواہی پیش کردیں تب بھی فیصلہ قابض کے حق میں ہوگا۔

۳؎ یعنی صاحب مصابیح نے یہ حدیث اپنی کتاب شرح سنہ میں روایت کی اسے بیہقی اور شافعی نے بھی روایت فرمایا۔
Flag Counter