Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
661 - 1040
حدیث نمبر661
روایت ہے حضرت ابوذر سے انہوں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا جو کوئی اس چیز کا دعویٰ کرے جو اس کی نہیں ہے تو وہ ہم میں سے نہیں وہ اپنا ٹھکانہ آگ میں ڈھونڈے ۱؎ (مسلم)
شرح
۱؎ یعنی جھوٹا مدعی دو گناہ کرتا ہے:جھوٹ بولنا اور دوسرے کے حق مارنے کی کوشش کرنا لہذا وہ ہمارے طور طریقہ سے نکل جاتا ہے مؤمن کو ان عیوب سے پاک و صاف ہونا چاہیے۔ڈھونڈے امربمعنی خبر ہے یعنی وہ آگ کا مستحق ہے۔
Flag Counter