| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے آسانیاں کروسختی نہ کرو اور تسکین دو بھڑکاؤ نہیں ۱؎ (مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ یعنی میٹھی و نرم باتیں سناکر اسلام کی آسانیاں بتاکر خود سچے پکے مسلمان بن کر دکھا کر رعایا کو تسکین دو، تمہارے عمل ایسے نہ ہوں کہ لوگ اسلام سے ہی بھڑک جائیں۔مقولہ ہے کہ میٹھی زبان میں خرچ کچھ نہیں ہوتا ہے مگر اس سے نفع بہت ہو جاتا ہے،بادشادہ و حکام کے درست ہوجانے سے لوگ خود بخود درست ہوجاتے ہیں الناس علی دین ملوکھم لوگ بادشاہوں کے طریقہ پر ہوتے ہیں،مولویوں کے ہزار وعظ ایک طرف اور سلطان یا حکام کا صرف اچھا عمل ایک طرف،حکام کا عمل بہترین مبلغ ہے۔