Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
617 - 1040
حدیث نمبر617
روایت ہے حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے اﷲ کے بندوں میں افضل بندہ اﷲ کے نزدیک درجہ میں قیامت کے دن انصاف والا نرم دل بادشاہ ہے ۱؎  اور قیامت کے دن اﷲ کے نزدیک لوگوں میں بدترین درجہ والا ظالم سخت دل بادشاہ ہے ۲؎
شرح
۱؎  رقیق یا تو ف سے ہے یا ق سے،رفق کے معنے ہیں نرمی و ہمراہی یعنی اہل قرابت،اجنبی شریف ضعیف سب کے ساتھ رہے یا رقیق القلب ہو دل میں  اس کے سختی نہ ہو،ایسے بادشاہ کے زیر سایہ  رعایا امان سے رہے گی اور ملک میں امن وامان رہےگی ،اس وجہ سے یہ اﷲ تعالٰی کے نزدیک بڑے درجہ والا ہوگا۔

۲؎  خرق خ کے فتحہ اور ر کے کسرہ سے صفت مشبہ ہے خرق سے،خرق رفق کا مقابل ہے بمعنی سخت دل ظالم،اسی لیے خرق پھٹنے کو بھی کہتے ہیں،چونکہ سخت دلی کا نتیجہ ظلم ہے اس لیے اسے جور کے ساتھ جمع فرمایا یعنی قوم سے بدترین آدمی ظالم اور سخت دل بادشاہ ہے کہ اس سے اﷲ کے بندوں کو دکھ پہنچتے رہتے ہیں۔
Flag Counter