Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
601 - 1040
حدیث نمبر601
روایت ہے مقدام ابن معدیکرب سے ۱؎ کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان کے کندھے پر ہاتھ مارا پھر فرمایا اے قدیم ۲ تم کامیاب ہوجاؤ گے اگر ایسے مرو کہ نہ حاکم ہو نہ منشی ۳؎  اور نہ سردار ۴؎(ابوداؤد)
شرح
۱؎  آپ کے حالات بیان ہوچکے کہ آپ صحابی ہیں،۹۱ سال عمر پائی، ۸۷ھ؁ میں وفات پائی۔

۲؎ کندھے پر ہاتھ رکھنا،قدیم تصغیر فرماکر خطاب کرنا کرم و محبت کے لیے ہے۔

۳؎  یعنی سلطان یا حاکم کے منشی۔

۴؎  عریف کے معنے یا تو وہ ہی ہیں جو عرض کیے گئے نمبردار چودھری جو بادشاہ اور رعایا کے درمیان واسطہ ہو یا اس کے معنے مشہور آدمی جسے سب پہنچانیں۔فقہاء فرماتے ہیں خمول رحمت ہے شمول آفت ہے،مولانا برکات فرماتے تھے کہ شریف وہ ہے جو نہ ہمیں پہنچانے نہ ہم اسے پہچانیں حالانکہ آپ والی مکہ تھے۔
Flag Counter