۱؎ قیس ابن سعد ابن عبادہ انصاری،خزرجی بڑے مشہور صحابی ہیں صاحب کرم ذہین فطین معاملہ شناس انتظام میں یکتا،دراز قد بھاری بھرکم تھے،خلافت حیدری میں آپ کی طرف سے مصر کے حاکم رہے، ۶۰ھ میں مدینہ منورہ میں شہید کیے گئے۔(اکمال)
۲؎ شرط شین کے ضمہ سے بمعنی علامت و نشان۔سپاہی اور حاکم کے احکام نافذ کرنے والے کو شرطی اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ بادشاہ کی نشانی ہوتا ہے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم احکام نافذ کرتے تھے اور قیس ابن سعد احکام رسول جاری فرماتے تھے قید کرنا فیصلہ سنانا وغیرہ وغیرہ۔معلوم ہوا کہ سلطان کے ماتحت ایسے لوگوں کا ہونا سنت ہے جو شاہی فرمان جاری کرے۔