Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
589 - 1040
حدیث نمبر589
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے الٰہی جو میری امت کے کسی کام کا والی ہو پھر وہ ان پر مشقت بن جائے تو اس پر مشقت ڈال ۱؎ اور جو میری امت کی کسی چیز کا والی ہو پھر ان پر نرمی کرے تو تو اس پر نرمی کر ۲؎(مسلم)
شرح
۱؎  یہ اس آقائے دو جہاں کی بددعا ہے جو رحمۃ اللعالمین ہیں،امت پرظلم سے قلب پاک کو بہت ہی تکلیف ہوتی ہے۔ظالم حاکم کی دنیا بھی برباد آخرت بھی خراب ہے،یہ بددعا دونوں مشقتوں کو شامل ہے۔شعر

پنداشت ستم گر کہ ستم برما کرو 	  برگردن او بماند و برما بگذشت

۲؎ یہ دعا بھی بہت شاندار ہے رحمدل حاکم کو دین و دنیا میں کامیابی کی دعا ہے۔حکام و سلاطین کو چاہیے کہ اپنے پیارے نبی کی دعا لیں۔شعر

کرو مہربانی تم اہلِ زمیں پر	خدا مہرباں ہوگا عرش بریں پر
Flag Counter