Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
587 - 1040
حدیث نمبر587
روایت ہے انہی سے فرماتے ہیں میں نے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا کہ نہیں ہے کوئی بندہ جسے اﷲ تعالٰی کسی رعیت کا والی بنائے پھر رعایا کی خیرخواہی سے حفاظت نہ کرے مگر وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ حالانکہ جنت کی خوشبو پانچ سو برس کی راہ سے محسوس ہوتی ہے،اس جملہ کی بھی وہ ہی شرحیں ہیں جو ابھی اوپر کی حدیث میں جنت حرام ہونے کی گئیں،لہذا یہ حدیث مغفرت و شفاعت کی آیات و احادیث کے خلاف نہیں حضور کے سارے فرمان برحق ہیں۔
Flag Counter