Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
584 - 1040
حدیث نمبر584
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تم لوگوں میں بہترین شخص اسے پاؤ گے جو اس حکومت سے سخت متنفر ہو حتی کہ اس میں مبتلا ہو جائے ۱؎(مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ اس حتّی میں دو احتمال ہیں:ایک یہ کہ تجدون کی انتہا ہو،دوسرے یہ کہ اشدکراھیۃ کی انتہا ہو لہذا اس فرمان عالی کے دو معنے ہوسکتے ہیں:ایک یہ کہ بہترین شخص وہ ہے جو حکومت و سلطنت اختیارکرنے سے سخت متنفر ہو اور وہ شخص اس وقت تک بہتر رہے گا جب تک کہ اس سے متنفر رہے،جب اس نے حکومت قبول کرلی تو بہتر نہ رہے گا۔دوسرے یہ جو شخص اولًا حاکم بننے سے متنفر ہو بننا نہ چاہتا ہو پھر رب تعالٰی کی طرف سے اسے حاکم یا سلطان بننا پڑ جائے تو پھر متنفر نہ رہے گا کیونکہ رب تعالٰی اس کی غیب سے مدد فرمائے گا مگر پہلے معنے زیادہ قوی ہیں اسی پر شارحین زیادہ اعتماد کرتے ہیں۔(لمعات و اشعہ)
Flag Counter