| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت عبداﷲ ابن مسعود سے فرماتے ہیں فرمایا ہم سے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تم میرے بعد ترجیح دیکھو گے ۱؎ اور ایسی چیزیں دیکھو گے جنہیں تم ناپسند کرو گے عرض کیا تو آپ ہم کو کیا فرماتے ہیں یارسول اﷲ،فرمایا تم ان کے حق انہیں دے دو اور اپنے حق اﷲ سے مانگو۲؎( مسلم،بخاری)
شرح
۱؎ کہ تمہارے حقوق بادشاہ دوسرے کو دیں گے تم کو تمہارے حقوق سے محروم کردیا کریں گے۔ ۲؎ یعنی محض اپناحق لینے کے لیے بغاوت نہ کرنا بلکہ ان سلاطین کی جائز اطاعت کیے جانا اور رب تعالٰی سے دعا کیا کرنا کہ خدایا ان کو ہمارے حقوق ادا کرنے کی توفیق دے۔