| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں فرمایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ گناہ میں کسی کی اطاعت نہیں اطاعت صرف بھلائی میں ہے ۱؎
شرح
۱؎ یہ فرمان عالی بادشاہ حاکم،پیر،استاد،ماں،باپ وغیرہ سب کو شامل ہے کہ خلاف شرع حکم میں کسی کو اطاعت نہ کی جائے۔معرو ف وہ کام ہے جسے شریعت منع نہ کرے۔معصیت وہ کام ہے جسے شریعت منع فرمادے،یہ تعریف اچھی طرح یاد رکھی جائے۔(مرقات)آج کل بعض بے وقوفوں نے سمجھ لیا کہ جو کام حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے نہ کیا ہو وہ معصیت ہے یہ محض غلط ہے ورنہ زندگی گزارنا ناممکن ہوجائے گی۔اس کی بحث ہماری کتاب جاءالحق حصہ اول میں بدعت کی بحث میں ملاحظہ فرمایئے وہاں اس پر بہت دلائل قائم کیے گئے ہیں۔