Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
565 - 1040
حدیث نمبر565
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے سننا اور اطاعت کرنا ہر مسلمان آدمی پر لازم ہے ۱؎ ہر اس حکم میں جسے پسند کرے یا ناپسند جب تک کہ اسے گناہ کا حکم نہ دیا جائے تو نہ سننا ہے نہ اطاعت ۲؎(مسلم ،بخاری)
شرح
۱؎ بشرطیکہ اس کا حکم خلاف شرع نہ ہو۔

۲؎ یعنی سلطان اسلام کا جائز حکم تمہاری طبیعت کے خلاف ہو یا موافق بہرحال قبول کرو لیکن اگر وہ خلاف شرع حکم کرے تو اس کی فرمانبرداری نہ کی جائے،فرمانبرداری صرف اﷲ رسول کی ہے مگر ایسے احکام مانے بھی نہیں اور اس بنا پر بغاوت بھی نہ کرے،بادشاہ سے جنگ ملک کی تباہی کا باعث ہے۔(مرقات)
Flag Counter