Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
564 - 1040
حدیث نمبر564
روایت ہے حضرت انس سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا سنو اور اطاعت کرو اگرچہ تم پر حبشی غلام بنادیا جائے جس کا سرکشمش کی طرح ہوا ۱؎(بخاری)
شرح
۱؎ یہ فرمان عالی مبالغہ کے طور پر ہے یعنی اگر ذلیل و حقیر ناقص الخلقت گنجا غلام بھی تم پر حاکم مقرر ہوجائے تو اس کا حکم بھی قبولیت کے ساتھ سنو اور اس پر عمل کرو،جیسے حدیث پاک میں ہے کہ جو مسجد بنائے اگرچہ چڑیا کے آشیانہ کے برابر ہو اسے بھی ثواب ہے۔خیال رہے کہ یہاں کشمش سے تشبیہ یا تو چھوٹا ہونے میں ہے یا بال سے صاف گنجا اور پلپلا ہونے میں،اکثر حبشیوں کے سر چھوٹے ہوتے ہیں۔
Flag Counter