۱؎ آپ ام حصین بنت اسحاق قبیلہ احمس سے ہیں،آپ کے بیٹے یحیی ابن حصین ہیں،آپ صحابیہ ہیں،حجۃ الوداع میں حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ تھیں۔
۲؎ یعنی اگر سلطان اسلام کسی حبشی غلام کو تمہارا حاکم بنادے تب بھی تم اس غلام حاکم کی فرمانبرداری کرو کہ یہ سلطان کی اطاعت ہے یا اگر بالفرض حبشی غلام سلطان بن جائے جسے مسلمان چن لیں تو اگرچہ وہ خلیفہ تو نہیں کہ خلافت اسلامیہ صرف قریش سے خاص ہے مگر سلطان تو ہے تب بھی اس کی اطاعت کرو۔(از مرقات)خیال رہے کہ یزید پلید نہ سلطان تھا نہ حاکم بلکہ اس کو سلطان بنانے کا مسئلہ درپیش تھا،حضرت امام حسین نے اسے سلطان بنانے سے انکار کیا لہذا یہ حدیث حضرت امام حسین کے عمل کے خلاف نہیں،بادشاہ بنانا اور ہے بنے ہوئے بادشاہ کی اطاعت کرنا کچھ اور،فاسق کو نماز کا امام نہ بناؤ لیکن اگر بن چکا ہے تو جماعت نہ چھوڑو اس کے پیچھے نماز پڑھ لو۔