| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
اور بیہقی نے شعب الایمان میں محمد ابن عبید اﷲ سے انہوں نے اپنے والد سے اور کہا ۱؎ کہ بخاری نے اپنی تاریخ میں محمد ابن عبداﷲ سے انہوں نے اپنے والد کی روایت سے۲؎
شرح
۱؎ یعنی بیہقی نے کہا۔مقصد یہ ہے کہ تاریخ بخاری میں میں نے خود یہ روایت نہیں دیکھی ہے بلکہ بیہقی کے حوالہ سے بیان کررہا ہوں۔ ۲؎ یہ محمد ابن عبید اﷲ یا محمد ابن عبداﷲ ابن جحش ہیں اور عبداﷲ ابن جحش مشہور صحابی ہیں اور محمد بھی صحابی ہیں کہ ہجرت سے پانچ سال پہلے پیدا ہوئے اور اپنے والد کے ساتھ اولًا مکہ معظمہ سے حبشہ کو ہجرت کی پھر مکہ معظمہ واپس آگئے اور مکہ معظمہ سے مدینہ منورہ ہجرت کی۔(اشعہ)