Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
559 - 1040
حدیث نمبر559
روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے عادی شرابی اگر مرجائے تو اﷲ تعالٰی سے بت پرست کی طرح ملے گا ۱؎(احمد)اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے
شرح
۱؎ یعنی بغیر توبہ کیے شرابی رہتا ہوا مرے تو اﷲ تعالٰی اس پر ایسا ناراض ہوگا جیسا بت پرست پر ناراض ہوگا، قرآن کریم میں رب تعالٰی نے شراب کو بتوں کے ساتھ ذکر کیا،کہ ارشاد فرمایا:"اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیۡسِرُ وَ الۡاَنۡصَابُ وَ الۡاَزْلٰمُ"نیز شرابی نشہ میں بت پرستی کرے تو کوئی تعجب نہیں کہ بے عقل سب کچھ کرلیتا ہے تو شراب بت پرستی کا ذریعہ بن سکتی ہے،غرضکہ یہ وعید بہت سخت ہے۔رب تعالٰی کی پناہ!
Flag Counter