Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
552 - 1040
الفصل الثالث

تیسری فصل
حدیث نمبر552
روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں منع فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر نشہ آور اعضاء بکھیر دینے والی چیز سے ۱؎ (ابوداؤد)
شرح
۱؎ یا تو مسکر سے مراد پتلی نشہ آور چیزیں ہیں اور مفتر یعنی جسم میں گرمی اور ڈھیلا پن پیدا کرنے والی چیز ہے مراد خشک نشیلی چیزیں ہیں جیسے افیون بھنگ چرس وغیرہ کہ اسلام میں یہ سب چیزیں حرام ہیں کچھ تفصیل سے یا مسکر سے مراد قوی نشہ آور مفتر سے مراد ہلکا نشہ ہے،نشہ بہرحال نشہ ہے اگرچہ ہلکا ہو۔خیال رہے کہ تمباکو سے نشہ لینا بھی حرام ہے اگر حقہ یا تمباکو والے پان سے نشہ ہو تو وہ بھی حرام ہے ورنہ نہیں۔ان شاءاﷲ اس کی بحث اس فصل کے آخر میں کچھ کی جائے گی،مفتر بہت وسیع فرمان ہے۔
Flag Counter