Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
494 - 1040
حدیث نمبر494
روایت ہے انہی سے کہ فرمایا جو جانور سے بدفعلی کرے اس پر حد نہیں ۱؎(ترمذی،ابوداؤد)اور ترمذی نے ابوسفیان ثوری سے نقل کیا کہ انہوں نے فرمایا اور یہ پہلی حدیث اس مرفوع حدیث سے زیادہ صحیح ہے اور وہ یہ ہے کہ جو جانور سے حرام کرے اسے قتل کردو۲؎  اور عمل اس پر ہے اہلِ علم کے نزدیک ۳؎
شرح
۱؎ بلکہ اس جرم پر تعزیر ہے وہ یہ کہ حاکم ایسے شخص کو قتل کردے اور جانور کو ذبح کرکے دفن کردے۔

۲؎ یعنی سفیان ثوری فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس کی یہ موقوف حدیث سے زیادہ صحیح ہے جس میں فرمایا گیا کہ ایسے شخص کو قتل کرو۔

۳؎ یعنی تمام اہل علم کا اس پر اتفاق ہے کہ جانور سے بدفعلی کرنے والے پر حد نہیں بلکہ تعزیر ہے۔
Flag Counter