Brailvi Books

مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم
493 - 1040
حدیث نمبر493
روایت ہے ان ہی سے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ اس پر نظر رحمت نہ کرے جو مرد یا عورت کے پاس دبر میں جائے ۱؎ (ترمذی)اور ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن بھی ہے غریب بھی۔
شرح
۱؎ خیال رہے کہ لڑکے سے بدفعلی ازروئے قرآن کریم حرام قطعی ہے مگر عورت سے دبر میں صحبت ازروئے قیاس حرام قطعی ہے کہ اس کی قطعی حرمت حائضہ و نفساء سے صحبت پر قیاس کی بنا پر ہے لہذا اس حرمت کا منکر بھی کافر ہے،جو کوئی عورت سے اس فعل کو حلال جانے وہ مرتد ہے۔
Flag Counter