| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت ابن عباس و ابوہریرہ سے کہ رسول اﷲ نے فرمایا لعنتی ہے وہ جو قوم لوط کا سا کام کرے ۱؎(رزین)
شرح
۱؎ یعنی لڑکوں سے حرامکاری کرے۔ملعون سے مراد ہے اﷲ تعالٰی فرشتوں،انسانوں کا پھٹکارا ہوا۔خیال رہے کہ مرد سے بدکاری حرام قطعی ہے اس کا حلال جاننے والا کافر ہے کہ قرآن کریم میں اس کی حرمت صراحۃً مذکور ہے اسی بنا پر قوم لوط پر سخت عذاب آیا۔جامع صغیر میں ہے کہ ملعون ہے وہ جو اپنے باپ کو گالی دے،لعنتی ہے وہ جو اپنی ماں کو گالی دے،لعنتی ہے جو غیر اﷲ کے نام پر ذبح کرے،لعنتی ہے وہ جو جانور سے بدکاری کرے لعنتی ہے وہ جو راستے کے نشانات مٹائے۔(مرقات)