| مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد پنجم |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جن چیزوں میں سے اپنی امت پر خوف کرتا ہوں ۱؎ ان میں سے بڑی خوفناک چیز قوم لوط کا کام ہے۲؎(ترمذی،ابن ماجہ)
شرح
۱؎ یعنی میری امت بڑے بڑے گناہ کرے گی وہ سب ہی خطرناک ہیں کہ عذاب الٰہی کا باعث ہیں مگر ان سب میں زیادہ خطرناک یہ گناہ ہے جو ابھی ذکر ہورہا ہے۔ ۲؎ کہ یہ جرم بدترین بدکاری ہے اور میری امت میں عام پھیل جائے گا اس مخبر صادق دانائے غیوب صلی اللہ علیہ وسلم کی بصارت و بصیرت کے قربان کہ جو زبان فیض ترجمان سے نکلا ہوکر رہا آج کل یہ جرم جس بری طرح پھیلا ہوا ہے مخفی نہیں،اﷲ تعالٰی محفوظ رکھے۔